وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

File photo

کھیل دنیا میں، امن ہم آہنگی اور محبت کو فروغ دیتے ہیں،مریم اورنگزیب
30 جون 2017 (20:28)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کھیل دنیا میں، امن ہم آہنگی اور محبت کو فروغ دیتے ہیں۔

پی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ویژن ہے کہ نوجوانوں کو صحت اور مثبت سرگرمیوں میں سرگرم کر کے پاکستان کو امن کا قلعہ بنایا جائے
وزیرمملکت نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کے شعبے میں باصلاحیت مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی تلاش میں مدد دے۔