این ڈی ایم اے کی متعلقہ حکام کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت
30 جون 2017 (19:59)
0

ہنگامی امدادی ادارے نے متعلقہ حکام کو موسم برسات میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ہدایت نامے کے تحت ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

ان اقدامات میں ایسے نشیبی علاقوں اور گنجان آبادی شہری علاقوں کی نشاندہی شامل ہے جہاں سیلابی پانی جمع ہونے کا خطرہ ہے ۔
دیگر اقدامات میں میونسپل کارپوریشنز کی استعداد کار میں اضافہ ، نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا، نالوں کی صفائی اور ان کے کنارے تجاوزات خاتمہ شامل ہے ۔