گورنر کی پیسکو سربراہ کو عوام کی مشکلات کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت۔

اقبال جھگڑا کا صوبے اور فاٹا میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس
30 جون 2017 (19:55)
0

خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفرجھگڑا نے صوبے اور فاٹا میں بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کانوٹس لیا ہے ۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز پشاور میں پیسکو کے سربراہ شبیر احمدگیلانی سے ملاقات میں کہی ۔
انہوں نے پیسکو کے سربراہ سے کہاکہ اس سلسلے میں صورتحال بہتر بنائیں اور عوام کی مشکلات کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کریں ۔
گورنر نے انھیں وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے اوربجلی کی لوڈشیڈنگ کے شیڈول کو موثر انداز میں یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔