رواں مالی سال میں مجموعی قومی پیداوار کی شرح 5 اعشاریہ3 فیصد پر پہنچ گئی

سٹیٹ بینک نے معیشت بارے سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی
30 جون 2017 (19:27)
0

سٹیٹ بنک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں مجموعی قومی پیداوار کی شرح پانچ اعشاریہ تین فیصد پر پہنچ گئی ہے جو ایک عشرے میں سب سے زیادہ ہے۔

بنک نے جمعہ کے روز اپنی سہ ماہی رپورٹ میں کہا کہ نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافے کے علاوہ اقتصادی اشاریوں کا رجحان بھی حوصلہ افزاء ہے اور افراط زر کی شرح ہدف سے کم رہی ہے۔
رپورٹ میں رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی بحالی کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس کی وجہ موزوں پالیسی اقدامات کھاد پر اعانت ٹریکٹرزپر سیلز ٹیکس میں کمی اور قرضوں کے حجم میں اضافہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیاکہ سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام اور پاک چین اقتصادی راہداری سے تعمیراتی شعبے کی صنعت کو بھی بہت فروغ ملا ہے۔