وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت شعبوں کی کارکردگی میں شفافیت او ربہتر نظم ونسق پر یقین رکھتی ہے۔

آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری سے ترقی کے نئے در کھلیں گے، ڈار
30 جون 2017 (19:21)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں حکومت کے اقدامات اور سرمایہ کاری سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کی شام اسلام آباد میں فورجی سپیکٹرم لائسنس ایوارڈ کیلئے نیلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت شعبوں کی کارکردگی میں شفافیت او ربہتر نظم ونسق پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ڈیجیٹل پاکستان کی جانب بڑھ رہاہے جس سے عام آدمی کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔
موبائل کمپنی موبی لنک نے ڈھائی سوارب روپے کی مالیت کے فورجی سپکٹرم لائسنس کے لئے نیلامی میں کامیابی حاصل کی۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیرمملکت انوشہ رحمن نے اس موقع پر کہا کہ نیلامی کی تمام رقم سرکاری خزانے میں جمع کرادی گئی ہے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ فائیوجی 2020میں متعارف کرایا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران براڈبینڈ کے صارفین کی تعداد 37لاکھ سے بڑھ کر چوالیس لاکھ ہوگئی ہے۔
اس موقع پر وزیرخزانہ نے کہا کہ صدر نے مالیاتی بل 2017پر دستخط کئے ہیں اور یہ کل سے نافذالعمل ہوجائیگا۔