وزیراعلی کی متاثرین کو امدادی اشیاء فوری فراہم کرنے کی بھی ہدایت ۔

زہری کی بارش متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
30 جون 2017 (18:06)
0

بلوچستان کے وزیراعلی نواب ثناء اﷲ خان زہری نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کریں ۔
وزیراعلی نے متاثرین کو امدادی اشیاء فوری فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
انہوں نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے سے کہا کہ وہ نقصانات کاجائزہ لے اور اس بارے میں فوری رپورٹ کرے ۔