شہبازشریف نے کہا کہ پروگرام کے تحت صوبے کے دیہی علاقوں میں ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکیں مکمل کی گئی ہیں۔

خادم پنجاب دیہی شاہراہ پروگرام سے دیہی معیشت کو فروغ ملے گا،وزیراعلیٰ
30 جون 2017 (18:01)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خادم پنجاب دیہی شاہراہوں کے پروگرام کے تحت صوبے کے دیہی علاقوں میں ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکیںمکمل کی گئی ہیں۔

انہوں نے جمعہ کے روز لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ دیہی معیشت کے فروغ کے حوالے سے کایا پلٹنے کا حامل ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی سڑکیں کاشتکاروں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کر رہی ہیں اور ان کے لئے اپنی مصنوعات بروقت منڈیوں تک پہنچانے میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہیں۔
اس سے پہلے آج لاہور میں رکن قومی اسمبلی محمد جعفر لغاری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت دیہی اور شہری علاقوں پریکساں توجہ دے رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی 37 تحصیلوں میں صاف پانی کا منصوبہ شروع کیاجارہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پندرہ موبائل ہیلتھ یونٹ بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔