حکومت کا آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
30 جون 2017 (17:52)
0

  حکومت نے اگلے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
وزیرخزانہ اسحق ڈار نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے لیٹر کمی کی گئی ہے۔
آج نصف شب سے پیٹرول کی نئی قیمت 71روپے 30پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 79روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت بدستور 44 روپے رہے گی۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ یہ ردوبدل وزیراعظم کی منظوری سے کیاگیا ہے اور حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات پر اعانت سے دو ارب چالیس کروڑ روپے نقصان برداشت کرناپڑے گا ۔