الیکشن کمیشن کی تجدید کردہ انتخابی فہرستوں کے مطابق رائے دھندگان کی کل تعداد کا 56 فیصد مردوں جبکہ 44 فیصد خواتین پر مشتمل ہے۔

ملک میں درج شدہ رائے دھندگان کی کل تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ 20 ہزار
30 جون 2017 (16:25)
0

ملک میں درج شدہ رائے دھندگان کی کل تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ 20 ہزار ہے الیکشن کمیشن کی طرف سے تجدید کردہ انتخابی فہرستوں کے مطابق رائے دھندگان کی کل تعداد کا 56 فیصد مردوں جبکہ 44 فیصد خواتین پر مشتمل ہے۔
اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ پنجاب میں درج شدہ رائے دھندگان کی تعداد پانچ کروڑ اٹھاون لاکھ بیس ہزار سے زیادہ ہے ۔ اسی طرح سندھ میں دو کروڑ چھ لاکھ چالیس ہزار ، خیبرپختونخواء میں ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زیادہ ، بلوچستان میں 37 لاکھ ، فاٹا میں اکیس لاکھ سے زیادہ اور وفاقی دارالحکومت میں چھ لاکھ 94 ہزار رائے دھندگان ہیں۔