گورنر سندھ نے کہاہے کہ مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے سٹاک ایکسچینج کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

کراچی میں امن وامان کی بہتری سے اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا:محمد زبیر
30 جون 2017 (16:22)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری سے شہر میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا ۔وہ آج کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے سٹاک ایکسچینج کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔