بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو میں سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

30 جون 2017 (15:59)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج پارا چنار کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہیں علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی

بری فوج کے سربراہ نے قبائلی عمائدین اور پاراچنار دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء سے ملاقات بھی کی ۔مقامی افراد اور قبائلی عمائدین نے پاک فوج اور اسکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔
قبائلی عمائدین نے کہا کہ ہم صرف پاکستانی اور مسلمان ہیں اور ہمارا خون پاکستان کے لئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بہادر افواج کو درپیش چیلنجوں اور اس کی خدمات کا اندازہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کومتحد ہوکر ختم کیاجائے گا ۔
آج پارا چنار میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کے ہرعلاقے کی سکیورٹی ہمارے لیے اہم ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پارا چنار میں اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں اور سیف سٹی منصوبہ بھی شروع کیاگیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ پوری سرحد پر باڑ لگانے کافیصلہ کیا ہے ۔