اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریز نے کہا کہ صرف یہی فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کے حصول کا واحد راستہ ہے۔

اقوام متحدہ کا فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی ضرورت پر زور
30 جون 2017 (15:42)
0

اقوام متحدہ نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لئے بنیاد فراہم کی جا سکے۔1967 کی عرب اسرائیل جنگ کے آغاز کو پچاس سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریز نے کہا کہ صرف یہی فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کے حصول کا واحد راستہ ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے حتمی نوعیت کے تمام مسائل کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں ، معاہدوں اور عالمی قوانین کے مطابق حل کرنے کے لئے براہ راست مذاکرات پر زور دیا۔