امریکہ کے زیر کمان اتحاد نے کہا ہے کہ ایس ڈی ایف رقعہ میں دولت اسلامیہ کے مکمل محاصرے کی طرف بڑھ رہی ہے۔

شام :امریکی حمایت یافتہ جنگجوؤں نے رقعہ سے دولت اسلامیہ کے نکلنے کا آخری راستہ بند کر دیا
30 جون 2017 (14:58)
0

شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ جنگجوؤں نے رقعہ سے دولت اسلامیہ کے نکلنے کا آخری راستہ بند کر دیا ہے۔ شام کے انسانی حقوق کے مبصر ادارے کے مطابق شام کی ڈیموکریٹک فورس نے دریائے فرآت کے جنوبی کنارے پر واقع Kasrat ، Afnan اور Kasab سمیت دو دیہات پر قبضہ کر لیا ہے ۔ شدت پسند شہر سے نکلنے کے لئے اس راستے کا استعمال کرتے تھے۔
امریکہ کے زیر کمان اتحاد نے کہا ہے کہ ایس ڈی ایف رقعہ میں دولت اسلامیہ کے مکمل محاصرے کی طرف بڑھ رہی ہے۔