وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ یہ منصوبہ دیہی معیشت کے فروغ کے حوالے سے کایا پلٹنے کا حامل ثابت ہوا ہے۔

خادم پنجاب دیہی شاہراہوں کے پروگرام کے تحت ہزاروں کلومیٹر طویل شاہراہوں کے منصوبے مکمل
30 جون 2017 (14:51)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خادم پنجاب دیہی شاہراہوں کے پروگرام کے تحت صوبے کے دیہی علاقوں میں ہزاروں کلومیٹر طویل شاہراہوں کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔
آج لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ دیہی معیشت کے فروغ کے حوالے سے کایا پلٹنے کا حامل ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی شاہراہیں نہ صرف کاشتکاروں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کر رہی ہیں بلکہ ان کے لئے اپنی مصنوعات بروقت منڈیوں تک پہنچانے میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہیں۔
اس سے پہلے آج لاہور میں رکن قومی اسمبلی محمد جعفر لغاری سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت دیہی اور شہری علاقوں پر برابر توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے آبادی کے مطابق بجٹ مختص کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی 37 تحصیلوں میں صاف پانی کے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو پندرہ موبائل ہیلتھ یونٹ دئیے جا رہے ہیںتاکہ طبی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔