بھارتی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک روزہ دورہ معمول کا حصہ ہے جو حالیہ کشیدگی سے پہلے ہی طے تھا۔

بھارتی آرمی چیف کا چینی اور بھارتی فوجوں کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر سکم کا دورہ
30 جون 2017 (14:36)
0

بھارت کے آرمی چیف نے چینی اور بھارتی فوجوں کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر سکم ریاست کا دورہ کیا ہے۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک روزہ دورہ معمول کا حصہ ہے جو حالیہ کشیدگی سے پہلے ہی طے تھا۔
بھارت اور چینی فوج کے درمیان معاملات اس وقت کشیدہ ہوئے جب اس ماہ کے آغاز پر بھارت کی سرحدی فوج نے Dong Lang کا علاقہ پار کر کے چین کے باشندوں کو سڑک پر کام کرنے سے روک دیا تھا۔
چین نے کہا ہے کہ ان کی مشترکہ سرحد کے دوسرے حصوں کے برعکس سکم کی سرحد کی حدبندی پر کوئی تنازہ نہیں ہے اور اسے علاقے کو ترقی دینے کا پورا حق ہے۔