وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی 37 تحصیلوں میں صاف پانی کے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی حکومت لوگوں کی خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہے: شہباز شریف
30 جون 2017 (14:15)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت لوگوں کی خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہے ۔آج لاہور میں رکن قومی اسمبلی محمد جعفر لغاری سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت دیہی اور شہری علاقوں پر برابر توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے آبادی کے مطابق بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی 37 تحصیلوں میں صاف پانی کے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو پندرہ موبائل ہیلتھ یونٹ دئیے جا رہے ہیںتاکہ طبی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔