ایک منصوبے کے تحت آئندہ مالی سال کے دوران کسانوں کو ٹریکٹروں کی خریداری کیلئے 50کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے۔

سندھ حکومت کے جدید مشینی کاشتکاری کے فروغ اور زرعی پیدوار بڑھانے کیلئے متعدد اقدامات
30 جون 2017 (14:10)
0

سندھ کی حکومت نے صوبے میں جدید مشینی کاشتکاری کے فروغ اور زرعی پیدوار بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے الطاف پیرزادو نے بتایا ہے کہ منصوبے کے تحت آئندہ مالی سال کے دوران کسانوں کو ٹریکٹروں کی خریداری کے لئے پچاس کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو پچاس فیصد رعایتی نرخوں پر گندم کی کٹائی کیلئے کمبائنڈ ہاروسٹر کی فراہمی کے لئے سات کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
صوبے میں فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لئے سولر ٹیوب ویلوں کی تنصیب ، کھالوں کے کناروں کو پختہ کرنے اور کنوئیں کھودنے کیلئے کسانوں کو ڈرلنگ مشینوں کی فراہمی بھی صوبے میں فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے منصوبے میں شامل ہے ۔