معروف پاکستانی مصور اور خطاط کو تمغہ امتیاز ، صدارتی ایوارڈ جیسے قومی اعزازات کے علاوہ 1961 میں پیرس بینائل سے بھی نوازا گیا۔

گوگل کاسید صادقین کو 87 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خوبصورت ڈوڈل کے ساتھ خراج تحسین
30 جون 2017 (13:57)
0

بین الاقوامی سرچ انجن گوگل نے معروف پاکستانی مصور اور خطاط سید صادقین احمد صدیقی کے 87 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خوبصورت ڈوڈل کے ساتھ انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صادقین 30 جون 1930 کو بھارت کے شہر امروہا میں پیدا ہوئے تھے

انہیں تمغہ امتیاز ، صدارتی ایوارڈ جیسے قومی ایوارڈز کے علاوہ 1961 میں پیرس بینائل اعزاز سے بھی نوازا گیا۔