پابندی کا نفاذ ایران ، لیبیا ، شام ، صومالیہ ، سوڈان اور یمن کے عوام اور تمام پناہ گزینوں پر ہو گا۔

چھ مسلمان ملکوں کے عوام پر امریکہ کی سفری پابندی کا اطلاق
30 جون 2017 (13:54)
0

چھ بڑے مسلمان ملکوں اور تمام پناہ گزینوں پر امریکہ کی متنازعہ سفری پابندی کا اطلاق ہو گیا ہے۔ایسے افراد جن کے نہ تو امریکہ میں قریبی رشتے دار مقیم ہیں اور نہ ہی کوئی کاروباری مراسم ہیں انہیں ویزہ دینے سے انکار کیا جا سکتا ہے اور ملک میں داخلے سے روکا جا سکتا ہے۔اس پابندی کا اطلاق ایران ، لیبیا ، شام ، صومالیہ ، سوڈان اور یمن کے عوام اور تمام پناہ گزینوں پر ہو گا۔

امیگریشن حقوق کے کارکنوں اور وکلاء نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے تمام بڑے ہوائی اڈوں پر موجود ہوں گے اور قانونی دستاویزات کے ساتھ آنے والے افراد کے داخلے کو یقینی بنائیں گے۔اس ہفتے کے آغاز پر سپریم کورٹ نے سفری پابندی کو جزوی طور پر بحال کر دیا تھا۔