وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت زیادہ سرمایہ کاری بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبوں میں کی جا رہی ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری 3 مراحل میں 2030 تک مکمل ہو گی: احسن اقبال
30 جون 2017 (12:56)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد دے گی ۔
چین کے شہر ڈیلیان میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری تین مراحل میں 2030 تک مکمل ہو گی ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت زیادہ سرمایہ کاری بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبوں میں کی جا رہی ہے۔