مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اجلاس کو ملک کی خارجہ پالیسی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ
30 جون 2017 (12:43)
0

وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت آج اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اجلاس کو ملک کی خارجہ پالیسی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں کنٹرول لائن کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کا جائزہ لیا گیا۔مشیر خارجہ نے اجلاس کو افغانستان اور ایران کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے بارے میں آگاہ کیا۔