مون سون بارشوں کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کئے جائیں:زہری
30 جون 2017 (09:18)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر شہریوں کی حفاظت کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ندی نالوں کے قریب رہنے والے شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور ان کے لئے خیموں اور خوراک کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے۔