شام ، امریکی حمایت یافتہ فورسز نے رقہ میں جنگجوئوں کو گھیر لیا
30 جون 2017 (08:58)
0

شام میں امریکہ کی حمایت یافتہ فورسز نے Raqqaشہر میں دولت اسلامیہ گروپ کے جنگجوئوں کو گھیرے میں لے لیا۔کرد اور عرب جنگجوئوں کے اتحاد پر مشتمل ڈیمو کریٹک فورسز کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے جنوب کی طرف فرار کے تمام راستے بند کردئیے ہیں۔
شام کے انسانی حقوق کی مبصر تنظیم نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ شہر سے نکلنے کا آخری راستہ تک بند کردیاگیا ہے۔ادھر شام میں اتحادی فوج نے شہر میں دولت اسلامیہ گروپ کے جنگجوئوں کے زیراستعمال سرنگوں کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پتہ چلایا ہے۔