file photo

فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے:ملیحہ لودھی
30 جون 2017 (08:36)
0

پاکستان نے پھر کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق اور آزاد ریاست کیلئے ان کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔
یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے فلسطین پر اسرائیل کے تسلط کے پچاس سال پورے ہونے کے موقع پر نیو یارک میں ایک فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے اور توقع ظاہر کی کہ ان کے ذہنوں میں بہتری کی امید زندہ رہنی چاہیے۔