ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشیں ہوئی ہیں
30 جون 2017 (08:28)
0

گزشتہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشیں ہوئی ہیں۔ ٹھٹھہ میں چالیس میٹر ملی میٹر، کراچی انتیس ،مری اور سیالکوٹ میں تیئس ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترگرم اورمرطوب رہے گا۔
تاہم حیدر آباد، کراچی، میرپور خاص، تھرپارکر، شہید بے نظر آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژنوں، اسلام آباد ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا، مالاکنڈا ور ہزارہ ڈویژنوں گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کا امکان ہے۔
ملک کے بعض بڑے شہروںکادرجہ حرارت
اسلام آباد 23 ڈگری سینٹی گریڈ,لاہور 24,کراچی اور پشاور 26,کوئٹہ 22,گلگت 18,مری 15اور مظفر آباد 20 ڈگری سینٹی گریڈ