برطانیہ کی وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں معمولی اکثریت سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا
30 جون 2017 (08:01)
0

برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامئے نے پارلیمنٹ میں معمولی اکثریت سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے جو اس ماہ کے شروع میں عام انتخابات میں ان کی کنزرویٹو پارٹی کواکثریت حاصل نہ ہونے کے بعد ان کا پہلا بڑا امتحان تھا۔
چھوٹی جماعت ڈیمو کریٹک یونیسٹ کی حمایت کے ساتھ تھریسامئے کی حکومت کے قانون سازی کے پروگرام کو ساڑھے چھ سو نشستوں کی پارلیمنٹ میں تین سو تیئس ووٹ ملے جبکہ اس کی مخالفت میں تین سو نو ووٹ ڈالے گئے۔