نیٹو نے افغانستان میں خوف اور دہشت کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے:امریکی وزیر دفاع
30 جون 2017 (07:58)
0

امریکہ نے نیٹو پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں سکیورٹی مشن کی تکمیل کیلئے وہاں فوجی بھیجے۔
امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نے برسلز میں وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کوبتایا کہ انہیں افغانستان میں اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو نے افغانستان میں خوف اور دہشت کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے اور وہ اس کام کو ادھورا نہیں چھوڑ سکتے۔