file photo

چین نےپاکستان میں اسکے فوجی اڈے کے قیام سے متعلق مفروضے کومسترد کردیا
30 جون 2017 (07:55)
0

چین نے پاکستان میں اس کے فوجی اڈے کے قیام سے متعلق مفروضے کومسترد کردیا ہے۔
چین کے قومی دفاع کی وزارت کے ترجمان Wu Qian نے بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بارے میں رپورٹ کو غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد قرار دیا۔
امریکی محکمہ دفاع نے اس ماہ کے شروع میں ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں چین پر پاکستان جیسے دوست ملکوں میں مزید فوجی اڈے قائم کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔