file photo

پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ درپیش مسائل کے باوجود خوش اسلوبی سے جاری ہے: احسن اقبال
30 جون 2017 (07:48)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بعض در پیش مسائل کے باوجود پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی راہداری تعمیر کے منصوبے پر خوش اسلوبی سے عملدرآمد کررہا ہے۔
چین کے شہر Dalian میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری دوہزار تیس تک تین مرحلوں میں مکمل کی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان میں توانائی، سکیورٹی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں کو فروغ دینے اور بیرونی سرمایہ کاری لانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کے تحت چین پاکستان میں ریل کے نیٹ ورک کی تعمیر سڑکوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون کرے گا۔