file photo

افغانستان، چین اور پاکستان سہ فریقی تعاون سے خطے میں خوشحالی لانے میں مدد ملے گی:سارک
30 جون 2017 (07:42)
0

سارک کے ایوان صنعت و تجارت نے کہا ہے کہ افغانستان ، چین اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی تعاون سے خطے میں امن اور خوشحالی لانے میں مدد ملے گی۔
لاہور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے سارک ایوان کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا کہ افغانستان کے تاجروں کی سہولت کیلئے خصوصی افغان ڈیسک قائم کیاگیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان افغانستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے کیونکہ وہ اسے سالانہ تقریباً تین ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات اورخدمات برآمد کرتا ہے۔