وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت اگلے سال تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمے کر دے گی۔

وفاقی حکومت تمام متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے فاٹا میں اصلاحاتی پیکیج پر عملدرآمد کرے گی: مریم
30 جون 2017 (07:34)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام آئندہ عام انتخابات میں منفی سیاست اور ملک میں انتشار پھیلانے پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا احتساب کریں گے۔
انہوںنے پشاور میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے قانون کی حکمرانی ،آئین کی بالادستی اور عوام کے اعتماد کی خاطر اپنی ذات اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کیا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے ملک کوخطے کا اقتصادی مرکز بنانے کیلئے انتھک کوششیں کررہے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت اگلے سال کے شروع تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ہمیشہ کیلئے خاتمے سے متعلق اپنے وعدے پورے کرے گی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے فاٹا میں اصلاحاتی پیکیج پر عملدرآمد کرے گی تاکہ قبائلی عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائی جاسکے۔