دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے فروغ کا خواہشمند ہے۔

بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے: نفیس زکریا
30 جون 2017 (06:55)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرناچاہتا ہے اور وہ اپنے ان مذموم عزائم کے لئے کلبھوشن یادیو کو استعمال کررہا تھا۔
ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے نیٹ ورک کی دہشت گردانہ کارروائیاں کبھی پوشیدہ نہیں رہیں اور کلبھوشن یادیو اور دیگر کئی خفیہ جاسوس اپنے جرائم کااعتراف کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے فروغ کا خواہشمند ہے ۔
ترجمان نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تمام تفصیہ طلب مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہتا ہے ۔