file photo

پاکستان مخالف قوتیں اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں: مصدق ملک
30 جون 2017 (06:47)
0

وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں اقتصادی ترقی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کو روکنے کی کوششیں کررہی ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے چین کو وسط ایشیائی ریاستوں اور مغربی ملکوں تک رسائی ملے گی۔
مصدق ملک نے کہا کہ خطے کے بعض ممالک پاکستان کو ابھرتی ہوئی اقتصادی قوت کے طورپر دیکھنا نہیں چاہتے۔