معاون خصوصی نے افریقی ممالک سے تعلقات کو فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔

پرامن ہمسائیگی کی خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں:فاطمی
30 جنوری 2017 (21:40)
0

امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن ہمسائیگی کے حصول کے لئے خارجہ پالیسی کے اہداف پر عمل کررہا ہے۔
انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں نائیجیریا کے صحافیوں چار رکنی فصد سے بات چیت میں کہی۔
سید طارق فاطمی نے افریقی ممالک سے تعلقات کو فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے وفد کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور اس ناسور کے خاتمے کے لئے پاکستان کے عزم کے بارے میں بھی بتایا۔