نوازشریف،ممنون حسین کا اہم قومی و عالمی امور پر تبادلہ خیال۔

صدر،وزیر اعظم کا دہشت گردی کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق
30 جنوری 2017 (20:53)
0

وزیراعظم نواز شریف نے پیر کے روز اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی ملاقات کے دوران اہم بین الاقوامی اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنمائوں نے ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
صدر اور وزیراعظم نے ملکی معیشت سمیت تمام شعبوں میں بہتری اور پاکستان میں بدعنوانی میں کمی پر بین الاقوامی اداروں کی حوصلہ افزاء اطلاعات پر بھی اطمینان ظاہر کیا۔