وفاقی وزیرنے کہا کہ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کئی منصوبے مکمل کررہی ہے۔

File photo

حکومت کا واضح مقصد عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے،عبدالقادر بلوچ
30 جنوری 2017 (20:36)
0

ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت کا واضح مقصد عوام کی خدمت اور ان کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔
پیر کے روز خاران میں مسلم لیگ نون کے ضلعی دفتر کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کئی منصوبے مکمل کررہی ہے۔