ترجمان نے کہا کہ ہم ٹھوس حقائق پر مقدمہ لڑ رہے ہیں اور آئندہ دنوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔

پانامہ کیس،تحریک انصاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ،مصدق ملک
30 جنوری 2017 (20:26)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پانامہ پیپرز مقدمے میں کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے پیر کی شام اسلام آباد میں مسلم لیگ نون کے رہنما دانیال عزیز کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹھوس حقائق پر مقدمہ لڑ رہے ہیں اور آئندہ دنوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تین نسلوں کی جائیداد اور ٹیکسوں کی تفصیلات پیش کی ہیں اور عدالت عظمیٰ میں لین دین کی پوری منی ٹریل اور دبئی سٹیل مل سے متعلق تمام دستاویزات جمع کرائی گئی ہیں۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف کے لیڈروں کو دوسروں پر انگلی اٹھانے کی بجائے اپنی بدعنوانی کو دیکھنا چاہئے۔