وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستانی برآمدات نے عالمی منڈیوں میں اپنی پہچان بنا رکھی ہے

File Photo

ٹیکسٹائل ترقی، توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں: دستگیر
30 جنوری 2017 (19:33)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیکسٹائل کے شعبے کی پائیدار ترقی کیلئے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کررہا ہے۔انہوں نے یورپی اخبار نیو یورپ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی برآمدات نے کئی عشروں سے امریکہ اور یورپ سمیت عالمی منڈیوں میں اپنی پہچان بنا رکھی ہے۔
وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان میں کپاس کی کاشت سے لے کر اسے کپڑا تیار کرنے کی فیکٹریوں میں بھیجنے تک پیداوار کی ایک مسلسل عمل موجود ہے۔مسئلہ کشمیر کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض فورسز کشمیریوں کو مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں اور انہیں قتل اور بینائی سے محروم کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یورپ کو اقلیتوں کے لئے انسانی اقدار کے علمبردار کی حیثیت سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو انسانی مصائب کے معاملے کے طور پر دیکھنا چاہیے۔