File Photo

شام: باغی گروپ جنگ بندی معاہدے سے دستبردار
30 جنوری 2017 (19:27)
0

شام میں باغی گروپ Jaish Al Ezza جنگ بندی کے معاہدے سے دستبردار ہوگیا ہے اور اس نے کہا ہے کہ حکومت اور اس کے اتحادی معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے حما صوبے میں اپنے مورچوں اور ملحقہ علاقوں پر شدید بمباری کے جواب میں کیا۔ گروپ نے دمشق کے قریب Wadi Barada میں حکومت اور اس کی اتحادی ملیشیا پر بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ۔