وزیر پٹرولیم نے ایوان کو بتایاکہ شعبہ ٹیکسٹائل کیلئے قدرتی گیس کے نرخ ملک بھرمیں یکساں ہیں۔

قومی اسمبلی،موثر اقدامات کی بدولت گیس فراہمی صورتحال بہتر ہوئی
30 جنوری 2017 (19:18)
0

قومی اسمبلی کو پیر کے روز بتایا گیا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے کے لئے قدرتی گیس کے نرخ ملک بھرمیں یکساں ہیں۔

پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ ملک میں گیس کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت آئندہ موسم سرما میں صورتحال مزید بہتر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ موسم سرما کے دوران سی این جی اسٹیشن ہفتے میں تین دن کھلے رہے اور گھریلو صارفین اور صنعتی شعبوں کو گیس کی باقاعدہ فراہمی جاری رہی۔

قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت گیس فراہمی کی صورتحال خاصی بہتر ہوئی ہے۔

وزیر قانون زاہد حامد نے ایک اور سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا کہ عام آدمی کو فوری انصاف کی فراہمی مسلم لیگ نون کی حکومت کا منشور ہے۔
انہوں نے کہا کہ اصلاحات کمیٹی ملک میں عدالتی نظام کی بہتری اور مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے مختلف تجاویز پر کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتوں میں شام کی شفٹوں کا آغاز اور ججوں کی تعداد میں اضافہ زیر غور ہے۔