وزیر داخلہ نے کہا کہ رواں سال تمام اہم شہروں میں نادرا کے میگا دفاتر بھی فعال ہو جائیں گے۔

ملک میں پاسپورٹ اجرا کے 14ایگزیکٹو دفاتر قائم کئے جائیں گے،نثار
30 جنوری 2017 (19:11)
0

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اس سال ملک میں پاسپورٹ کے اجراء کے چودہ ایگزیکٹو دفاتر قائم کئے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں پاسپورٹ کے ایگزیکٹو دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔
چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اس سال تمام اہم شہروں میں نادرا کے میگا دفاتر بھی فعال ہو جائیں گے اور اس سال مارچ تک ہر ضلع کا اپنا پاسپورٹ آفس ہوگا۔