امیر البحر نے کہا کہ نیوی دشمن کی جارحیت کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہے۔

بحریہ دفاع وطن میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،وزیراعظم
30 جنوری 2017 (18:32)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ وطن کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقات میں کیا۔
وزیراعظم نے یقین دلایا کہ پاک بحریہ کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔
اس موقع پر بحریہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ تیاریوں کے بارے میں بتایا اور کہا کہ نیوی دشمن کی جارحیت کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہے۔