File Photo

او آئی سی کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سات مسلم ممالک پر لگائی گئی پابندی پر گہری تشویش کا اظہار
30 جنوری 2017 (17:34)
0

اسلامی تعاون تنظیم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس حکم پر گہری تشویش ظاہر کی ہے جس کے تحت سات مسلم ممالک کے امریکہ آنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔تنظیم نے آج ایک بیان میں خبردار کیا کہ اس طرح کی امتیازی کارروائیوں سے انتہا پسندوں کے مذموم عزائم اور تشدد اور دہشتگردی کو ہوا دینے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
اسلامی تعاون تنظیم نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اس حکم پر نظر ثانی کرے اور دنیا میں بڑے پیمانے پر غیر یقینی اور کشیدہ صورتحال میں لوگوں کی رہنمائی اور انہیں امید دلانے کی اپنی اخلاقی ذمہ داری پوری کرے۔