سارک کے ایوان صنعت وتجارت کے صدر نے سارک کو مزید مستحکم بنانے میں اپنی تنظیم کی حمایت کا یقین دلایا

 پاکستان کا سارک کے زیر اہتمام علاقائی تعاون کے عزم کا اعادہ
30 جنوری 2017 (17:24)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اقتصادی اور تجارتی ترقی کی شرح میں تیزی لانے کیلئے سارک کے زیر اہتمام پاکستان کے علاقائی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ آج اسلام آباد میں صدر سورجVaidya کے زیر قیادت سارک کے ایوان صنعت وتجارت کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔
مشیر خارجہ نے خطے میں اقتصادی ، تجارتی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے میں سارک کے ایوان صنعت وتجارت کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے خطے کے ممالک کے درمیان تجارت اور کاروبار کے فروغ کیلئے پاکستان کے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔ سارک کے ایوان صنعت وتجارت کے صدر نے سارک کو مزید مستحکم بنانے میں اپنی تنظیم کی حمایت کا یقین دلایا۔