دوسرے مرحلے میں کل پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا

File Photo

نئی دلی: نابینا افراد کے ٹی 20 عالمی کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرادیا
30 جنوری 2017 (17:11)
0

پیر کے روز   نئی دلی میں نابینا افراد کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دس وکٹوں سے ہرا دیا۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بارہ رن بنائے۔ جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے سات اعشاریہ دو اوورز میں حاصل کرلیا۔
پہلے مرحلے کے ایک اور میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو ایک سو انتیس رن سے ہرا دیا۔دوسرے مرحلے میں کل پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔