پنجاب کے گورنر نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے اس کی اہمیت بڑھا دی ہے۔

بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے:رفیق رجوانہ
30 جنوری 2017 (15:44)
0

پنجاب کے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری نے اس کی اہمیت بڑھا دی ہے ۔
وہ کیڈٹ کالج پشین بلوچستان کے طلباء کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے آج لاہور میںان سے ملاقات کی۔گورنر نے کہا کہ بلوچ عوام محب وطن ہیں اور صحیح معنوں میں ملک کی خدمت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے ۔