وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسمبلی کے اجلاسوں کے دوران نا مناسب رویے کانوٹس لینا قومی اسمبلی کے سپیکر کے دائر ہ اختیار میں ہے۔

ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمان میں ذمہ داری اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہیے:خواجہ آصف
30 جنوری 2017 (15:41)
0

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمان میں ذمہ داری اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ ایوان کی کارروائی مثبت انداز میں چل سکے۔

آج اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے اجلاسوں کے دوران نا مناسب رویے کانوٹس لینا قومی اسمبلی کے سپیکر کے دائر اختیار میں ہے۔