وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی اورخوشحالی کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے میں حکومتی فریق کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی:مریم اورنگزیب
30 جنوری 2017 (15:36)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے میں حکومتی فریق کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔وہ آج اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کررہی تھیں وزیرمملکت نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی اورخوشحالی کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بدعنوانی میں بڑے پیمانے پر کمی کے ساتھ دنیا میں ایک نمایاں معاشی ملک کے طور پر ابھررہا ہے۔