نوازشریف نے نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارت کو ہدایت کی کہ قومی صحت پروگرام کا دائرہ فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت پورے ملک تک بڑھایا جائے۔

حکومت ملک بھر میں قومی صحت پروگرام پر عملدرآمد کرے گی:وزیراعظم
30 جنوری 2017 (15:25)
0

وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں صحت کے بارے میں وزیراعظم کے قومی پروگرام پر عملدرآمد کرے گی۔وہ آج اسلا م آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں صحت کے بارے میں وزیراعظم کے قومی پروگرام پر عملدرآمد میں پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔
وزیراعظم نے نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارت کو ہدایت کی کہ قومی صحت پروگرام کا دائرہ فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت پورے ملک تک بڑھایا جائے اور عملدرآمد کی سطح پر موثر نگرانی نظام یقینی بنائی جائے اور کوتاہی برداشت نہ کی جائے۔