سید علی گیلانی کا مختلف جیلوں میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک پر گہری تشویش کااظہار
30 جنوری 2017 (15:18)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مختلف جیلوں میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
سری نگر میں ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ گرفتار حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی زیادہ تعداد بیمار ہے اور انہیں علاج معالجے کی مناسب سہولتیں فراہم نہیں کی جارہیں۔
انہوںنے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کے دوسرے اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری رہنمائوں کو زیر حراست رکھنے کا نوٹس لیں اور تمام زیر حراست لوگوں کی رہائی کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔